سبی( محمد طاہر عباس ) جشن سبی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل پرویز احمد ،عبدالرازق، نے دو پوائنٹ سے اپنے نام کرلیا کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی محمد بخش چانڈیہ تھے ان کے ہمراہ منیجر حبیب بینک ممتاز بادینی، سید حیدر شاہ، جاویدبادینی بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق جشن سبی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل پرویز احمد ،عبدالرازق اور ڈاکٹر فاروق ،محمد ابراہیم کے مابین افیسر کلب میںکھیلا گیا پرویز احمد اور عبدالرازق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں دو پوائنٹ سے جیت لیا اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد مودجود تھی شائقین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی محمد بخش چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سرمایہ ہیں کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے جونیئر کھلاڑی کل سینئر کھلاڑی بن کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ سبی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر حکومتی سطح پر سبی کے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو سبی کے نوجوان کھلاڑی کھیل کے میدان میںاچھی کارکردگی پیش کرکے ملک کیلئے باعث فخر بن سکتے ہیں۔