مشہور کی بورڈسٹ رے مینزیرک جرمنی میں انتقال کر گئے

Germany

Germany

برلن(جیوڈیسک)کی بورڈسٹ اور ڈورز بینڈز کے بانی رکن رے مینزیرک کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے۔کی بورڈسٹ اور ڈورز بینڈز کے بانی رکنی رے مینزیرک کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے۔ یہ بات بینڈ کے فیس بک پیج پر ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

اس کی عمر 74سال تھی۔ مینزیرک کے دنیا بھر میں مشہور گانوں میںلائٹ مائی فائر اور ایل اے وومن شامل ہیں۔ ان کی موت کے وقت اس کی اہلیہ ڈروتھی اور بھائی ریکینڈ جیمز اس کے بستر مرگ کے قریب موجود تھے۔ ان کا انتقال جرمنی کے شہر روسنہیم کے ایک کلینک میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے سرطان جیسے موذی مرض کے خلاف برسر پیکار تھے۔

میوزک بینڈ ڈورز کے گٹار نواز اور طویل عرصے تک ساتھی رہنے والے روبی ٹرائیگر کے حوالے سے کہا گیا کہ مجھے اپنے دوست اور بینڈ کے ساتھی مینزیرک کی آج وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ہے۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے گزشتہ دہائی میں اس کے ساتھ مل کر ڈورز کے گانے گائے ہیں۔

رے میری زندگی کا بہت بڑا حصہ تھا اور میں ہمیشہ اس کی کمی محسوس کروں گا۔ ڈورز 1960 کی دہائی کے سب سے بڑے میوزک بینڈ میں شامل تھا۔ اس کی دنیا بھر میں 100 ملین سے زائد البم فروخت ہوچکی ہیں اور اس نے صرف امریکہ میں 19 گولڈ، 15 پلاٹینیم اور 14 ملٹی پلاٹینیم البم حاصل کئے ہیں۔