لاہور (ملک جمشید اعظم سے) مشہور شاعر اور کالم رائٹر ملک محمد جمشید اعظم نے لاہور میں ڈاکٹر عامر لیاقت سے ملاقات کے دوران ملک میں جاری موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تقریباََایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد ملک جمشیداعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کے پروگرام میں سنگین جرم کیا گیا۔
جس کے تمام ذمہ داران افراد کواسلامی طریقہ کار سے کوڑے مارنے چاہئیے اور معافی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتااور دوسرے تمام چینلز جنھوں نے ایسے جرم سرزد کئے ہیں ان کوبھی سزائیں دینی چاہئیے تا کہ آئندہ کسی چینل کوبھی ایسی حماقت کرنے کی جراء ت نہ ہو۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ہرانسان کو آزادی رائے کاحق ہیں ملک صاحب کی سوچ کی ہم قدر کرتے ہیں۔