مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی چالیسویں برسی منائی جارہی ہیں۔ برسی کیموقع پر نمائش اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشہور مارشل آرٹ ادکار بروس لی چالیس سال بعد بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ہانگ کانگ میں بروس لی کی برسی کے موقع پر عوامی سطح پر تقریبات کی تیاریاں زوروشور پر ہیں۔ بروس لی کی مارشل آرٹ زندگی سے وابستہ چھ سو اشیا نمائش کے لیے رکھی گئیں ہیں۔
بروس لی نے سینکڑوں سپرہٹ فلمز میں کام کیا اور ان کی آخری فلم ان کی موت کے چھ دن بعد ریلیز ہوئی۔ جو سپرہٹ گئی مداحوں کا کہنا ہے کہ بروس لی کو سرکاری سطح پر خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے۔ اپنی مقبولیت کے عروج میں بروس لی بتیس سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔