بلدیاتی انتخابات سے حکومت کا بوجھ کم ہوگا،جان محمد جمالی

Jan Mohammad Jamali

Jan Mohammad Jamali

کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے صوبائی حکومت کا بوجھ کم ہوگا، پارٹی امیدواروں کی انتخابات میں کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد کانتیجہ ہے، اس کامیابی میں مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی قیادت کا کردار بھی خاصا رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوستہ محمد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ مشکل سے ہی سہی لیکن بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے

منتخب نمائندے ایمانداری کے ساتھ عوامی مسائل حل کریں، اوستہ محمد کی ترقی کیلئے دو کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں جبکہ مزید تین کروڑ روپے بھی جلد دے دیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد دویژن کو الگ صوبہ بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے، اس سلسلے میں نواب جنگیز مری، سرفراز ڈومکی اور اہم دیگر شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں، جب پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ کے شہری الگ صوبے کا مطالبہ کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔