امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے مداحوں کا انتظار ختم انہوں نے دنیا بھر میں شو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سیلینا گومز نے اپنے نئے گانے کی لانچنگ میں اپنے ورلڈ ٹور پروگرام کا اعلان کیا جو چودہ اگست سے شروع ہو گا اور ختم ہو گا ستائیس نومبر کو اور اس میں شامل ہے کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، انگلینڈ، روس اور امریکہ جس کے ٹکٹوں کی بکنگ سترہ اپریل سے شروع ہو جائے گی۔
سیلینا گومز نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ٹکٹ جلد از جلد خرید لیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ٹکٹ ختم ہو جائیں اور وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں۔