اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم اگست سے کال سینٹر سے سمز فعال کرانے کا عمل روکنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد سمز بائیو میٹرک مشین سے تصدیق کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔
غیر قانونی سموں کی فروخت روکنے کے لئے پی ٹی اے نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئندہ بائیو میٹرک مشینوں والے سینٹرز سے ہی سمیں خریدیں جبکہ یکم اگست سے کال سینٹرز سے سم فعال کرانے کا عمل بھی روک دیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے موبائل سمز فعال کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی ہے جس کے بعد صارفین کو بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا رکھ کر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی بائیو میٹرک مشین پر تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد آدھے گھنٹے میں سم ایکٹیو کر دی جائے گی جس کے لئے صارف کا فرنچائز پر اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔