2016 کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 17 فیصد اضافہ

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آنے سے مالی سالی 2016 کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 17 فیصد بڑھ گئی۔

مالی سال 16-2015 میں سیمنٹ کی کُل کھپت 3 کروڑ 88 لاکھ ٹن تک رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 17 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 30 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے 18 فیصد سے گھٹ کر 58 لاکھ ٹن تک رہی۔

ماہرین کے مطابق مالی سال 17-2016 میں پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں کی تعمیر میں تیزی آنے کے باعث سیمنٹ کی مقامی کھپت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے۔