اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال (2013-14)کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 5.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو مہینوں جولائی اور اگست 2013 کے دوران 96.796 ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا
جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 91.557 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت اور سیمنٹ کی صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔