ٹیکسلا (سید صابر علی سے) حطار میں سیمنٹ فیکٹریوں سے اڑنے والی ڈسٹ اہل علاقہ کے لئے متعدد بیماریوں کا سبب بن گئی، ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے ئے کوئی لائح عمل طے نہیں کیا گیا۔
ذمہ داران خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف،متعدد مرتبہ علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باوجود ڈسٹ کے تدارک کے لئے کوئی نوٹس نہ لیا گیا،اہل علاقہ کی محکمہ ماحولیات سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق حطار انڈسٹریل ایریا میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں سے ڈسٹ کی کثیر تعداد روز مرہ کی بنیاد پر خارج ہوتی ہے ، جس سے ماحولیاتی اآلودگی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
قبل ازیں اس کے تدارک کے لئے چند افراد پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی جسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ تاحال برآمد نہ ہوا ، دیوان سیمنٹ ، بیسٹ وے سیمنٹ و دیگر میں یہ سلسلہ جاری ہے جس سے مکین پھیپڑوں کی بماری سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، مگر روک تھام کے لئے متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھایا گیا ، ادہر مکینوں کی کثیر تعداد نے میڈیا کے توسط سے اپیل کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سیمنٹ فیکڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔
ادہر علاقہ کے کسانوں کے مطابق سیمنٹ فیکٹریوں سے اڑنے والی ڈسٹ نی صرف انسانی صحت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ یہ ڈسٹ گردونواح میں سبزیات کے کھیتوں پر بھی بری طرح اثر انداز ہورہی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا موبائل نمبر 0300-5128038