سیمنٹ اور فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ

Cement-Furniture

Cement-Furniture

پاکستان (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ اور فرنیچر کی برآمدات میں بالترتیب 24.08اور 22.57فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران سیمنٹ کی برآمد سے 376.86ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 303.711ملین ڈالر تھیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کیاعدادوشمارکے مطابق ماہ فروری کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 4.39 فیصد اضافہ ہوا ، فروری 2013 کے دوران 2.61 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ جنوری2013 میں 2.5ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 4.08ملین ڈالر مالیت کا فرنیچر برآمد کیا گیا جبکہ رواں سال 5.001ملین ڈالر کا فرنیچر برآمد کیا گیا ، جس کی ایک بڑی وجہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے۔