سیمنٹ کی مقامی فروخت اگست میں 28 فیصد بڑھ گئی

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں گزشتہ ماہ 10.24 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم برآمدات میں 31 فیصد سے زائدکمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی فروخت 10.24 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 3.061ملین ٹن رہی، گزشتہ سال یہ فروخت 2.776 ملین ٹن تھی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 27.99 فیصد کے نمایاں اضافے سے 2.494 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو اگست 2014 میں 1.94 ملین ٹن تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 16.73 فیصد کے اضافے سے 4.29 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 3.67 ملین ٹن تھی تاہم سیمنٹ کی برآمدات مایوس کن رہی، جولائی اگست میں سیمنٹ کی افغانستان کو برآمدات میں 18.24 فیصد اور بھارت کو 28 فیصد کمی ہوئی جبکہ اگست 2015 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 31.54 فیصد کمی سے 5لاکھ 66 ہزار 689 میٹرک ٹن رہی۔