اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔اسلام آباد ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 کے دوران ڈھائی کروڑ ٹن سیمنٹ مقامی طور پر فروخت ہوئی۔
تاہم جون میں سیلز ٹیکس کے نفاذ سے فروخت متاثر ہوئی۔ جون میں اٹھائیس لاکھ ٹن سیمنٹ خریدی گئی جو مئی کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئلہ کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کمپنیاں منافع میں رہیں گی۔