کراچی (جیوڈیسک) اگست کے دوران بارشوں اور عید کی چھٹیوں کے باعث ملک میں سیمنٹ کی فروخت گزشتہ ماہ سے 17 فی صد کم رہیں۔ انڈسڑی اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سیمنٹ کی فروخت 21 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران 26 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق اس کمی کی وجہ اگست کے دوران ملک میں تیز بارشیں اور رمضان و عید کے دوران ہونے والی چھٹیاں ہیں۔ رواں مالی سال کے 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 47 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 7 فی صد کم ہے۔