سیمنٹ کی جولائی تا اپریل فروخت 9.7 فیصد بڑھ گئی

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) سیمنٹ کی رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں فروخت 9.71 فیصد کے اضافے سے 31.901 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

جس کی بڑی وجہ مقامی کھپت میں اضافہ ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل مقامی فروخت 17.29فیصد اضافے سے 26.97 ملین ٹن ہو گئی جبکہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 18.98فیصد کمی سے 4.92ملین ٹن رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 14.2فیصد اضافے سے 3.03 ملین ٹن اور ایکسپورٹ سال بہ سال 18.66فیصد کمی سے 5 لاکھ 20 ہزار 500 ٹن رہ گئی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 18.66فیصد گھٹ کر3.29ملین ٹن رہی۔