سیمنٹ سیکٹر کا منافع دگنا ہوگیا

Cement

Cement

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال سیمنٹ سیکٹر کا منافع تیس ارب نوے کروڑ روپے رہا۔ مالی سال دو ہزار گیارہ، بارہ کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی گیارہ کمپنیوں کا منافع سولہ ارب روپے کی سطح پر موجود تھا۔

گزشتہ مالی سال پندرہ فیصد اضافے سے فروخت ایک سو اکاون ارب بیس کروڑ روپے رہی جو ایک سال قبل ایک سو اکتیس ارب روپے کی سطح پر تھی۔