لاہور (جیوڈیسک) کنگن پور قبرستان میں نامعلوم ملزم نے دو بچوں کی قبریں اکھاڑ کر خون آلودہ کفن باہر پھینک دیئے۔ محمد طفیل گجر کا ایک سالہ بیٹا عثمان ایک ہفتے قبل فوت ہو گیا تھا۔ گزشتہ شب نامعلوم شخص نے قبر کی نقب زنی کر کے خون آلودہ کفن باہر پھینک دیا اور قبر پر مٹی ڈال دی۔
دوسری قبر بھی کسی نامعلوم بچے کی ہے اس کا خون آلودہ کفن بھی باہر پھینک دیا گیا۔ دونوں قبروں میں بچوں کی لاشیں موجود نہیں ہیں۔