لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادت بلاشبہ عظیم قربانی ہے، مردم شماری ہر قیمت میں مکمل کی جائے گی۔
لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیان میں کہا ہے کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے، لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور شہری مردم شماری ڈیوٹی پر تھے، ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں گے، ان واقعات سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے۔