مردم شماری کے موجودہ اعدادوشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے: الیکشن کمیشن
Posted on March 18, 2015 By Zulfiqar Ali اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Election Commission
اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات مردم شماری کےموجودہ اعدادوشمار کے تحت ہی ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔
صوبوں میں جو حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں وہی برقرار رکھی جائیں گی۔ حکومت نے اگر نئی مردم شماری کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا کہا تو ڈیڑھ سال لگ جائے گا۔