کراچی کی خبریں 19/11/2016

Aafia Siddiqui Bhook Harrtaal

Aafia Siddiqui Bhook Harrtaal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے سازشوں میں مصروف استحصالی عناصر جانتے ہیں کہ مردم شماری کے بعد آبادی میں اضافے کے باعث حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے تحت نئی حلقہ بندیاںاور قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں میںا ضافہ ان کے سیاسی مفادات و خودساختہ عوامی مقبولیت و حمایت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں اسلئے وہ مردم شماری کرانے سے گریزاں ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سپریم کورٹ سے حکومت کو مردم شماری کیلئے آخری ڈیڈ لائن دیکر اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے و حکم پر یقینی عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکمرانوں کا فوری طور محدود مدت کے اندر مردم شماری کرانے اور مردم شماری کے حاصل شدہ اعدادوشمار کے مطابق الیکشن کمیشن کو نشستوں میں اضافے کا حکم دے اور عدالتی حکم سے گریز کی صورت حکمرانوں اور الیکشن کمیشن دونوں کیخلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے حکومت کو معطل کرکے نگراں حکومت تشکیل دے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی تحلیل کرکے اس کی ازسر نو تشکیل کی جائے کیونکہ عدلیہ کے احکامات کے باجود حکومت کا مردم شماری سے گریز توہین عدالت ہی نہیں بلکہ قومی مفادات و ضروریات سے پہلو تہی کے مترادف بھی ہے جو کسی بھی طور نہ تو حب الوطنی ہے اور نہ ہی کسی محب وطن کا شیوہ ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار تعزیت و تاسف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عدیل اپنے عوام سے مخلص اور نظریاتی سیاستدان ہونے کے باعث اپنی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ان کی موت سے عوامی نیشنل پارٹی ایک مخلص و مدبر رہنما و کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ گجراتی سرکار نے چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی میں 21 اور 22 نومبر شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے عوام کو بدترین پریشانی اورمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر حکمرانوں نے ڈبل سواری کو قیام امن کا لازمی جزو ذریعہ سمجھ لیا ہے اسلئے ہر مذہبی موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جاتی ہے مگر اس کے باوجود دہشتگرد اپنا کام کرجاتے ہیںاسلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ سیکورٹی امور کو مزید بہتر بنایا جائے اور چہلم امام حسین کے موقع پر عوام کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرکے پاکستان دشمنوں ‘ عوام دشمنوں اور امن دشمنوں کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملایا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن کیلئے قائم کردہ ادارہ نیب بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو پکڑتو لیتا ہے مگر لوٹی گئی قومی دولت کے معمولی سے حصے کی وصولی کے بعد ان کرپٹ عناصر کو نیب کی جانب سے ملنے والی کلین چٹ مزید لوٹ مار کا لائسنس ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا خاتمہ ممکن دکھائی نہیں دے رہا اور نیب اپنے قیام کی افادیت سے محروم دکھائی دے رہا ہے ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو ڈیپو ٹیشن پر بھرتی کئے جانے والے افسران کو فارغ کرنے کی ہدایت کو عدلیہ کا راست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ہدایت نے کرپشن میں ملوث افراد کو حصہ وصولی کے بعد کلین چٹ یعنی مزید لوٹ مار کا لائسنس دینے پر قدغن لگادی ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کرنے کیلئے سفارش و حکومتی سرپرستی کے ذریعے نیب میں آنے والوں سے نجات کیلئے نیب کو مناسب آپشن دیا ہے جس کی تعمیل نہیں کی گئی تو پھر عدالت کو خود اس معاملے کو ہینڈل کرنا ہوگا کیونکہ قابل احتساب لوگوں پر دوسروں کے احتساب کی ذمہ داری چور کو کوتوالی دینے کے مترادف ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک نذیر سولنگی ‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف بڑھتی ہوئی بھارتی ریشہ دوانیوں ‘ سازشوں اور سرحدی جارحیت کاافواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج ایل او سی پر دفاع وطن کیلئے نہ صرف بھرپور کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بھارت کوبھی مو ¿ثر و فوری جواب کے ذریعے چھٹی کا دودھ یاد دلارہی ہے تاہم دشمن سرحد کے اندر بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اسلئے اس کو یہاں بھی مزید بھرپور طریقے سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔