کراچی کی خبریں 3/9/2016

Iftetaah Dua Office

Iftetaah Dua Office

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مردم شماری کے آئینی تقاضے کو فوج کی دستیابی سے مشروط کرکے اس آئینی تقاضے سے گریز آئین کا منہ چڑانے کے مترادف ہی نہیں بلکہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور طوالت اقتدار کیلئے جمہوریت کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کرنے کیساتھ فوج جیسے باوقار ادارے کو بھی عوامی و قومی مسائل کے ذمہ داروں میں شامل کرنے کی سوچی سمجھی کہلائی جاسکتی ہے اسلئے حکومت کو مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کرکے اس میں تاخیر کی بجائے اپنی ساکھ پر اعتماد کرتے ہوئے مردم شماری کے آئینی عمل کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہئے تاکہ 2018 ءکے انتخابات وقت پر اور شفافیت کیساتھ ہوں جبکہ مردم شماری ہو گی تو حکومت کو ملکی آبادی کے حوالے سے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور وسائل کی متناسب تقسیم میں بھی آسانی ہو گی ‘ فاٹا میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے راہ ہمواربھی ہوگیاور قیام امن کیلئے انتظامی اصلاحات بھی ممکن ہوں گی۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے فوری مردم شماری کی ناگزیریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کیلئے مردم شماری کا آئینی تسلسل اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بروقت انتخابات کاانعقاد ناگزیر ہے جبکہ انتخابات کی شفافیت بروقت مردم شماری اوردرست اعدادوشمار سے مشروط ہوتی ہے!۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعا ویلفیئر فاونڈیشن کی چیف آرگنائزر صبا بانو اور آرگنائزر زبیدہ آپا نے آفرین بیگ ‘محمد فیاض یوبی ایل والا ‘ صدیق میمن زری والا ‘ یونس سایانی ‘ علی مراد اور اکمل پراچہ و دیگر کے ہمراہ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کے تعاون سے مستحق خواتین میں عید ملبوسات تقسیم کئے۔ واضح رہے رکہ دعا ویلفیئر فاونڈیشن گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار کی سرپرستی میں فلاحی و سماجی خدمات کی انجام دہی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔عید ملبوسات تقسیم کی ا س تقریب میں اقبال ٹائیگر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ قادر میمن ‘ مہرالنساءبانو ‘ فہمیدہ بانو ‘ ساجدہ بانو ‘ ساجد روشن ‘ سید محمدندیم ‘صابرہ بانو ‘ محمد انور ‘ عبداللہ ‘ محمد رضوان ‘ شہنیلہ بانو ‘ وزیر علی ‘ شوکت علی ‘ ابراہیم گلیکسی ‘ محمد یوسف ‘ محمد نبی ‘ فاطمہ میمن ‘ محترمہ گلشن ‘ روزینہ خان روزی ‘ محمد حسن و دیگر نے بطور مہمان شرکت کی اور ُدعا فاونڈیشن کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا فاونڈیشن کی سرپرستی اور عید ملبوسات کی تقسیم میں تعاون کیلئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے عوام بھی اپنی فوج اور محافظوں کی طرح بہادر و نڈر ‘ محب وطن ‘ مخلصی ‘ ایثار اور قربانی و سرفروشی کے جذبے سے سرشار ہیں اورعدلیہ ہو یا مقننہ ‘ وکلاءہوں یا ڈاکٹرز و انجینئرز ‘ عام تاجر و صنعتکار ہوں یا بڑے بزنس مین‘ اساتذہ ہوں یا طلبہ ان سب کا تعلق پاکستان کی اسی عوام سے ہے اسلئے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کودہشتگردی ‘ قتل و غارتگری یا خود کش حملوں کے ذریعے خوفزدہ کرکے وطن پرستی سے باز رکھنا یا دورکردینا کسی طور بھی ممکن نہیں ہے ۔یہ بات پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مردان ضلع کچہری خود کش دھماکے کی مذمت اور دھماکے کے شہدا ¿ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا رخ عوام الناس ‘ سیکورٹی اداروں و اہلکاروں اور تعلیمی اداروں کے بعد اب عدلیہ اور وکلاءکی جانب ہوچکا ہے اور وہ انصاف کی فراہم کرنے اور انصاف دلانے والوں دونوں کو ہی خوفزدہ کردینا چاہتے ہیں مگر نڈر و محب وطن پاکستانیوں کو خوفزدہ کرنے یا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا کہ پانی اللہ کی نعمت ہی نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضرورت بھی ہے مگر بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث پاکستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی اور برساتوں و سیلابوں سے ہونے والے نقصانات محفوظ مستقبل کیلئے ڈیموں کی ناگزیریت پر زور دے رہے ہیںاسلئے ضروری ہے کہ حکمران اور مقتدر طبقات مستقبل کے خطرات کا ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دیں اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیکر اس جانب پیشرفت کی جائے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پھر ملک کے مختلف علاقوں میں کئی سارے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جائے تاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کے ذریعے آبی بحران اور توانائی بحران دونوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

Dua Welfare Speakers

Dua Welfare Speakers

Dress Distribution (Dua)

Dress Distribution (Dua)

Dua Foundation

Dua Foundation