اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں میں تبدیلی ضروری ہے۔
مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکیں گی اور انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر کرانا پڑیں گے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری قانون ایسے قانونی اور انتظامی اقدامات کریں کہ مردم شماری کے نتائج جلد شائع ہو سکیں، الیکشن کمیشن اس کے بعد ہی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کر سکے گا۔