مردم شماری: آبادی کے تناسب سے ملک کے 10 بڑے شہروں کی تفصیلات جاری

Census

Census

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔ لاہور کی آبادی 1 کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہے۔

فیصل آباد کی آبادی 32 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ راولپنڈی 20 لاکھ 98 ہزار آبادی کیساتھ ملک کا چوتھا بڑا شہر بن گیا ہے۔ گوجرانوالا 20 لاکھ 27 ہزار آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور 19 لاکھ 70 ہزار نفوس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ملتان 18 لاکھ 71 ہزار افراد کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

حیدر آباد 17 لاکھ 32 ہزار افراد کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 10 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کیساتھ نویں نمبر پر ہے۔ کوئٹہ 10 لاکھ ایک ہزار آبادی کیساتھ ملک کا دسواں بڑا شہر قرار دیا گیا ہے۔