کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی خان نے کہا ہے کہ مردم شماری نہ ہونے تک وسائل کی منصفانہ فارمولہ طے کرکے علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے وسائل کی تقسیم کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے شہر میں قیام امن اور کراچی سے کی بین الاقوامی حیثیت کی بحالی کے لئے کراچی میں مقامی حکومت کا نظام قائم جائے اور شہر کراچی کے تقسیم کا خاتمہ کرکے اسے مقامی حکومت کے کنٹرول میں دیا جائے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد غیر جماعتی بنیادوں پر کراکر مقامی حکومت کے سربراہ کے کنٹرول میں بلدیاتی امور کے ساتھ صحت تعلیم اور پولیس کا محکمہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شاہ فیصل،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عالم علی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مقامی حکومت میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا نے کے لئے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیں اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مقامی حکومت کے نظام امور چلا نے کے لئے سٹیزن کمیونٹی بورڈ بہت جلد بلدیاتی نمائندوں کے لئے اسپیشل ٹرینگ کورس کا آغاز کریگی عالم علی نے کہاکہ ہماری تنظیم کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکرعلاقائی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ مقامی حکومتوں کے اداروں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہے۔
چیئر مین عالم علی نے کہاکہ شہر کی ترقی اور امن کا قیام مقامی حکومت کے قیام سے عمل میں آسکتا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے کے ساتھ کچی آبادیوں خصوصاً شہر کراچی میں آباد ہزاروں گوٹھوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لئے فی الفور انتظامات کرے کچی آبادیوں میں سڑکوں ،فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے اس کے لئے شہر کراچی کا ایک جامع ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے۔انہوں نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں ہر شعبے میں عوام مسائل کا شکار ہیں اس کی اصل وجہ مقامی حکومت کی قیادت کی عدم موجودگی ہے اگر مقامی حکومت کا نظام قائم ہوجاتا تو شہر کراچی آج دنیا کے عظیم شہروں میں شمار ہورہا ہوتا۔