خانہ و مردم شماری کے دوران اندراج سے رہ جانے والے اندراج کیلئے متعلقہ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) خانہ و مردم شماری کے دوران اندراج سے رہ جانے والے افراد فوری اندراج کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ضلع شیخوپورہ میں مردم شماری 2017ء کا سلسلہ جاری ہے جس میں علاقوں کو بلاکس میں تقسیم کے بعد گھروں کو نمبر لگائے جانے کا مرحلہ جاری ہے اس دوران ایسے افراد جن کی مردم شماری کسی وجہ سے نہ ہوسکی ہے یا ایسے گھرانے جن کی گنتی کسی وجہ سے نا کی جا سکی ہو وہ فوری طور پر اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر آفس یا آرمی کنٹرول روم کے نمبر0563610529 کے علاوہ پولیس کنٹرول روم کے نمبر 0569200110 پر رابطہ کر کے اپنا اندراج یقینی بنائیں اور مردم شماری کے عمل کو شفاف طریقے سے اختتام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔