سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت ہوا

Nasreen Jalil

Nasreen Jalil

امریکا طالبان مذاکرات پر سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ رضا ربانی کہتے ہیں پاکستانی کردار سے سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔ مشاہد حسین کا کہنا ہے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ ملتوی ہونے کے عوامل بتائے۔ اجلاس کے دوران امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر اپوزیشن ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا امریکا طالبان مذاکرات میں پاکستانی کردار سے سینٹ کو آگاہ کیا جائے،

امریکا طالبان مذاکرات سے اب تک کیا ہوا ہے یہ بتایا جائے۔ مذاکرات کے حوالے سے تمام باتیں اخبارات آچکی ہیں کیا چھپا یا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشاہد حسین کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں اور پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا، اس کے پیچھے کون سے عوامل ہیں سینیٹ کو بتایا جائے۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا جنرل کیانی اور جان کیری کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے پھر بھی امریکی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان ملتوی کیا۔ اس موقعے پر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا حکومت ایوان کو اعتماد میں لے گی اور سینیٹ کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔