گجرات (خصوسی رپورٹ) مرکز اہلسنت نیک آباد کے سجادہ نشین اور افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری اپنے رفقاء علامہ تبسم بشیر اویسی، مولانا حنیف طاہر، ڈاکٹر میمون آفتاب، کامران جنجوعہ، شہزاد اسلم جنجوعہ، امتیاز جنجوعہ، خالد محمود قادری، چوہدری شبیر حسین کے ہمراہ 2مزدوں پر خوراک کے 500بڑے کارٹن ، سینکڑوں ریڈی میڈ کپڑوں اوروسیع ادویات کے ساتھ ظفر وال اور نارووال کے سیلاب سے متأثرین کی امداد کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ اسلام نے بھوکوں کو کھانا کھلانے کے متعلق پرزور حکم دیا ہے اور ارشادنبوی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم ہے کہ ” تم میں سے وہ مؤمن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو”۔ جبکہ اولیاء ِکبار اور صوفیائِ اسلام بھوکے انسانوں کو کھانا کھلانے کے بعد چرند پرند کو بھی کھلاتے تھے لیکن بڑا دکھ ہے۔
ہزارہاسیلاب زدگان جن کے مکان بہہ گئے ہیںاور وہ کھلے آسمان کے نیچے بھوکے اور بد حال پڑے ہیں اور بہت سے خوشحال لوگ اُن کی امداد نہیں کر رہے ایسے خوشحال لوگوںکا روز قیامت سخت مؤاخذہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ”افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن” پہلے مرحلے میںسیلاب زدگان کو خیمے ،خوراک کپڑے اور ادویات پہنچا رہی ہے اور دوسرے مرحلے میں قربانی کا گوشت وسیع پیمانے پر پہنچائے گی اور تیسرے مرحلے پر متأثرہ مساجد ،مدارس اور مکانوں کی تعمیر ومرمت میں حصے لے گی ۔ اس موقع پر مخیرین سے اپیل کی کہ وہ ” افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن ” کے امین ہاتھوں کے ذریعے سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد فرمائیں۔