مرکز تجلیات کندھانوالہ شریف میں شاہ خراسان کے حوالے سے فکری نشست اور امام رضاع کلچرل فائونڈیشن منڈی بہاء الدین کا قیام

اسلام آباد: مرکز تجلیات کندھانوالہ شریف میں شاہ خراسان کے حوالے سے فکری نشست اور امام رضاع کلچرل فائونڈیشن منڈی بہاء الدین کا قیام۔ مرکز تجلیات کندھانوالہ شریف میں شاہ خراسان کے حوالے سے فکری نشست میں خطیب اہل سنت علامہ طاہر ندیم خوارزمی نے آپ کی سیرت اور فکر وفلسفہ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سجادہ نشین جناب ڈاکٹر سید علی عباس شاہ نے امام رضاع کی تعلیمات کے انقلابی اثرات اور عالمی حالات پہ گفتگو کی اور امام رضا کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا؛

اے امام الرضا نور ِچشم ِنبی ؐ،سیدی مرشدی دین ِحق کی ضیا
سرنگوں ہیں تیرے آستاں پہ سدا،اولیاء اصفیاء عاشقان ِخدا
میرا محبوب تو میرا مطلوب تو،تو میری آرزو،دم بدم جستجو
تیرے افکار سے مہکے ساراجہاں،تیرے انوار سے عنبریں ہوفضا

علامہ قنبر جوادی نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے امام رضا کے اخلاقی دروس پہ روشنی ڈالی
اورمحمد رفیع صابری نے منظوم کلام پیش کیا۔اس موقع پر امام رضا کلچرل فاؤنڈیشن کی تاسیس اور امام رضا کی سیرت اور تعلیمات کے حوالے سے معاشرتی آگہی کے لیے اقدام،دربار عالیہ کندھانوالہ شریف میں کتابخانہ امام رضا اور امام رضا ڈسپنسری کے قیام کااعلان کیا گیا جس پہ باضابطہ کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

01

01

1

1

2

2

3

3

5

5

6

6

7

7

13

13

14

14

19

19