گجرات : حرمین شریفین ہمارے مراکز ایمان اور امت مسلمہ کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان کو اتحاد امت کے علمبردار کا کردار ادا کرتے ہوئے زبردست کردار ادا کرنا ہوگا۔ خلافت راشدہ کا نظام دنیا کیلئے شاندار ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور فلاح دارین کا ضامن ہے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ اول ہونے کی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دیں اور مشکل ترین وقت میں دین کی سربلندی کیلئے زبردست کردار ادا فرمایا۔ رحمت دو عالم ۖ نے آپ کو دنیا میں جنت کی بشارت عطا فرمائی۔
ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر علامہ مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری مرکزی راہنما تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، خطیب الاسلام علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میں تحریک اویسیہ پاکستان اور عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس میں پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری EDOہیلتھ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان، پیر محمد ارشد قادری، مزمل حفیظ بابرصدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال، ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران، محمد اجمل بٹ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر سنی یکجہتی کونسل، عابد محمود بٹ چیئرمین حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ اور دیگر مہمانان خصوصی تھے جبکہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔