مرکزی بینک کا سیلاب سے متاثر کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے سیلاب زدہ علاقوں میں کاشتکاروں اور چھوٹے کاروبار کی سہولت کے لیے 10 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیکیج کے تحت سیلاب زدہ علاقوں کے چھوٹے قرض داروں کے ادھار، ری شیڈیول کردیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ان علاقوں کے کاشتکاروں کے قرضوں پر سود میں رعایت دی جائے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک میں 4 ہزارسے زائد دیہاتوں کے 25 لاکھ افراد اور 45 اضلاع میں 24 لاکھ ایکڑ زیر کاشت رقبہ متاثر ہوا۔ پیکیج سے ان علاقوں میں چھوٹے کاروبار اور زراعت سے منسلک افراد کو سہولت ملے گی۔