مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک آج آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، اقتصادی ماہرین بنیادی شرح سود مستحکم رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

11 میں سے 8 ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک اسے 10 فیصد پر برقرار رکھے گا جبکہ 3 ماہرین کا کہنا ہے روپے کی قدر کو سنبھالنے کے لیے ہوسکتا ہے کہ شرح سود میں نصف فیصد اضافہ کر دیا جائے۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران صنعتی شعبے نے بھی بینکوں سے قرضے کے حصول میں تیزی کر دی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک بنیادی شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔