کراچی: بلدیہ وسطی میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین شاکر علی نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے حلف برداری کی تقریب کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف،اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد۔حاجی انور رضا،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو،کالج پرنسپل ڈاکٹر نرگس ضلع وسطی کے51 یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین،کونسلر و خواتین کونسلرز کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کا آغاز قومی ترانہ کے پڑھنے سے ہوا۔
تقریب کے تمام شرکاء نے ہم آواز ہوکر قومی ترانہ باآواز بلند پڑھا حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے عہدے کی پاسداری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھے گے اور تمام دستیاب افرادی قوت اور مشینری وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کو شہر مثالی ضلع بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر انہوںنے حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری شان پاکستان میری جان انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں پر کسی کے لئے پاکستان نہیں چھوڑ سکتا اس موقع پر انہوں پاکستان زندہ باد کا فلک شگاف نعرہ بھی لگایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی نے کہا کہ آج بلدیاتی الیکشن کا معاملہ بخیر وخوبی مکمل ہوگیا انہوں نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین کو انکے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ضلع وسطی کی عوام نے نو منتخب چیئرمین و وائس چیرمین کو انکے عہدے سنببھالنے پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں کو کسر نہیں رکھے گے۔