ضلع وسطی میں بدترین ٹریف جام کے باعث نادرن بائی پاس کو استعمال کرنے کا فیصلہ

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں بدترین ٹریف جام کے باعث نادرن بائی پاس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں ناگن چورنگی ،بورڈ آفس ،ناظم آباد ،گولیمار اور لسبیلہ تک گرین لائن کے ترقیاتی کاموں کے باعث بدترین ٹریفک جام اور لوٹ مار سے شہریوں کو بچانے کے لئے کراچی انتظامیہ نے ایک بار پھر نادرن بائی پاس کو شام 4بجے سے رات 8بجے تک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دفاتر سے واپس جانے والوں کو ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔

واضح رہے کہ کراچی کے سابق کمشنر شعیب احمد صدیقی نے ماہ رمضان المبارک میں شام 4بجے سے رات 8بجے تک دفاتروں سے واپس گھر جانے والوں کو سہولتوں کے لئے نادرن بائی پاس کو الٹی ٹریفک کے لئے استعمال کیاتھا جبکہ شہریوں نے بھی ٹریفک جام اور لوٹ مار سے محفوظ رہنے کے لئے پہلے ہی مطالبہ کیا ہوا تھا۔