مرکزی حکومت اپنی عیاشیوں کی سزا غریب عوام کو دینے پر تلی ہوئی ہے۔ احسان باری

Ihsan Bari

Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اپنی عیاشیوں، اوباشیوں اور فضول خرچیوں کی سزا غریب عوام کو دینے پر تلی ہوئی ہے اور آئندہ بجٹ میں پانچ سو ارب روپوں کے نئے ٹیکسوں کا زہریلا ٹیکہ لگا نا اس کی ترجیحات میں شامل ہے حکومت اسمبلیوں تک سے مشاور ت کیے بغیر اللے تللے کاموں پر بھاری رقوم خرچ کرڈالتی ہے۔

پھرضمنی بجٹوں اور سالانہ بجٹ کے ذریعے عوام کی گردن پر مزید ٹیکسوں کی صورت میں ایسا بھاری بوجھ ڈال دیتی ہے کہ الاامان وا لحفیظ ۔امن عامہ اور مسلکی اختلافات سے بگڑتی ہوئی صورتحال میں دو وقت کی نان جویں کو ترستے ہوئے غریب پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کو بھلا میٹرو جنگلہ بسوں کی کہاں ضرورت ہے؟ محسوس ہوتا ہے کہ ایسے غیر ضروری منصوبے صنعتکارحکمرانوں کے کاروباری مفادات اور مال کمائو پروگراموں کا حصہ ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو آئندہ بجٹ میں وزارت خزانہ صرف آٹھ یا نو فیصد اضافہ کاارادہ رکھتی ہے مگر ممبران اسمبلی ، اور دنیا کی سب سے بڑی وزارتوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں و مراعات میں پہلے ہی 40فیصدسے زائد اضافہ کیا جاچکا ہے یہ تو وہی ہوا نہ کہ “انا ں ونڈے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنیاں نوں “میاں باری نے کہا کہ دوسری طرف را اور اس کے ایجنٹ بمعہ تمام ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

چائنہ گوادر کوریڈور اور اس طرح سے 46ارب ڈالرز کے چینی منصوبوں کو ناکام بنانے کی سازشیں بھی عروج پر ہیں جس کے لیے بھارت تو 30کروڑ روپے مختص بھی کرچکا ہے ان حالات میں ملک کو فوری طور پر با کردار ، بااصول قیادت کی اشد ضرورت ہے حکومت کی نا اہلیوں اور غیر آئینی اقدامات کا سپریم کورٹ سویو موٹو نوٹس لے۔

موجودہ جعلی و دھاندلی زدہ اسمبلیوں کو تحلیل کرکے عام شفاف انتخابات فو ج کی نگرانی میں کروانے کا فی الفورانتظام کیا جائے تاکہ ملک کسی مزید نقصان سے بچ سکے اور اس کی سا لمیت پر کوئی حرف نہ آئے۔

ADDRESS : Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com