ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مرکزی امام بارگاہ کی ارد گرد کی سڑکوں کو بند کرنے کے خلاف تاجروں کا احتجاج، مقامی پولیس نے مذاکرات کے نتیجہ میں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلوا دیں یہ سڑکیں دن کے وقت کھلی رکھنے اور رات کو بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مرکزی امام بارگاہ ہارون آباد سے ملحقہ سڑکات کو محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ان سڑکات پر واقع دوکانوں کے تاجران کا کاروبار بند ہونے پر انہوں نے احتجاج کرتے کیا اور موقف اختیار کیا کہ صرف عاشورہ محرم کے موقع پر سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور دس دن ان سڑکوں کی بندش سے ہمارے کاروبار بر باد ہو جائیں گے۔
تاجران کے احتجاج پر ڈی ایس پی سرکل سید نواز علی بخاری نے مذاکرات کیے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دن کے وقت ان سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا تاکہ کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھے جاسکیں رات کے وقت ان سڑکوں پر ٹریفک بند رہے گی یوم عاشور کے موقع پر دن کے وقت بھی یہ سڑکیں بند رہیں گی اس ا س افہام وتفہیم کے بعد تاجران نے احتجاج پر امن طور پر ختم کر دیا۔