حیدرآباد (جیوڈیسک) سینٹرل جیل حیدرآباد میں عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے قیدی نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ یونس مسیح نے ذرائع کو بتایا کہ صحبت آریسر نامی قیدی نے آج صبح سینٹرل کے واش روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ قیدی کو 2009 میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ سینٹرل جیل میں اپنی سزا بھگت رہا تھا۔
یونس مسیح کے مطابق کل صحبت آریسر کے بھائی نے ملاقات کے دوران اسے بتایا کہ قتل کے حوالے سے معافی نامے پر بات چیت جاری تھی اس میں ناکامی ہوگئی ہے، اور مقتول کی بیوی نے اسے معاف کرنے کے انکار کر ریا ہے۔جس کے بعد آج اس نے دل برداشتہ ہوکر خوکشی کر لی۔ قیدی کو اس کے اہل خانہ عمر کوٹ لے گئے۔