سنٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی پر 16 قیدیوں کیخلاف مقدمات

Central Jail Peshawar

Central Jail Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سینٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کفایت اللہ خان نے بتایا کہ اتوار کے روز سینڑل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے کالعدم تنظیموں کے سولہ قیدیوں کے خلاف تھانہ شرقی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

سینٹرل جیل میں دو کالعدم تنظمیوں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے تھے جس کے نتیجے میں چھ قیدی زخمی ہوئے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پالیا تھا۔