کراچی (جیوڈیسک) سنٹرل جیل سکھر کو سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں۔
کالعدم تنظیم کے محمد شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کے ڈیتھ وارنٹ کراچی کی خصوصی عدالت نے جاری کئے تھے۔ مجرموں نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر سید ظفر شاہ کو 2001 میں قتل کیا تھا۔ انہیں 13 جنوری کو پھانسی پر لٹکائے جانے کا امکان ہے۔
دوسرے جانب ایک خصوصی عدالت نے سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔
صدر کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے دونوں قیدیوں کالعدم تنظیم کے رکن غلام شبیر عرف ڈاکٹر اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے رکن احمد علی عرف شیش ناگ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ دونوں کو سات جنوری کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔