وسطی کرم ایجنسی: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید

Kurram Agency

Kurram Agency

پشاور (جیوڈیسک) وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3 سیکیورٹی اہل کار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے اور میگئی میں پیش آیا، جہاں سیکورٹی فورسز کا قافلہ اور کزئی سے کرم ایجنسی جارہا تھا۔ اس دوران قافلے کے راستے میں دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کو ٹل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔