حویلی لکھا : مرکزی جماعت اہلسنت کے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، الحاج محمد رفیق انجم توگیروی(صدر) محمد احمد ساجد (جنرل سیکرٹری) چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ ڈائریکٹر میڈیا، جبکہ الحاج محمد ریاض احمد سدیدی متفقہ طور پر چیئرمین منتخب۔ مرکزی جماعت اہلسنت حویلی لکھا کی 28زیلی تنظیمات کا اجلاس الحاج منظور علی نوری کی صدارت منعقد ہوا۔
جس میں جماعت اہل سنت تنظیم کی طرف سے قائم قوانین کے مطابق عرصہ تین سال کے لیے درج ذیل عہدہ داران کا چناء کیا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ کا عہدہ علاقہ کے معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز نوری، سرپرست کے فرائض الحاج منظور علی نوری ،صدر الحاج محمد رفیق انجم توگیروی ،جنرل سیکرٹری محمد احمد ساجد ،چیئرمین الحاج محمد ریاض احمد سدیدی سینئر نائب صدر الحاج محمد متین آسی جبکہ ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض سگ دربار رسالت معروف مقامی نوجوان صحافی چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ کو سونپے گئے اسی طرح نائب صدورمیں حاجی مسعود احمد،حاجی محمد حسن دردی توگیروی،حاجی عبدالمجید رحمانی ،ڈاکٹر محمد حسین یوسفی،محمد بلال سیفی،مقبول احمد غوری،چوہدری سرفراز ااحمد ، حاجی مہر احمد یار،محمد طارق امین،حافظ شوکت علی اویسی،حاجی محمد امین فخری ،چوہدری مظفر اقبال ،مولانا محمد طاہر نوری،حافظ مشتاق احمد ، عبدالرزاق صدف،ڈاکٹر طارق عزیز،پیر مدثر نذیر،نیاز احمد کلیا، دلشاد احمد عطاری، محمد اکرم توگیروی،احمد حسن جندیکا ،چوہدری نذیراحمد،قاری محمد اعظم ،قاری غلام نبی نورانی،منظور احمد قادری ،شفیق الرحمن قادری جوائنٹ سیکرٹری ضیاء احمد قمر ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری فاروق ظفر ،فنانس سیکرٹری میاں ندیم اقبال ڈپٹی سیکرٹری محمد شریف اور سپریم کونسل میں چوہدری نذیر احمد ،ڈاکٹر فیاض الحق،الحاج احمد علی رزاقی ،محمد اشفاق بھٹی ،اور مشتاق احمد ررحمانی شامل ہیں۔