کراچی (جیوڈیسک) کراچی سنٹرل جیل میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل می 2 کریکر بم پھینکے گئے ہیں۔
جو بڑے نقصان کا باعث نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل میں کالعدم تنظیم قیدی ہیں۔ اہم مقامات پر رینجرز اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ کراچی کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔