گجرات کی خبریں 30/12/2013

آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSCA)کا قیام عمل میں آ گیا
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSCA)کا قیام عمل میں آ گیا ، گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مالکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں متفقہ طور پر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ، اور ابتدائی طور پر طارق جاوید چوہدری منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کو صدر ، چوہدری محمد تسنیم منیجنگ ڈائریکٹر کائونٹی پبلک سکول کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ، جبکہ ان کے ہمراہ محمد شیراز گل منیجنگ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز فاطمہ کیمپس لالہ موسیٰ اور افتخار احمد چیمہ ڈائریکٹر دارارقم سکول پر مشتمل باڈی کا اعلان کیا گیا ، جبکہ تنظیمی معاملات کیلئے 40رکنی مشاورتی بورڈ کا بھی اعلان کیا گیا ، بورڈ میں شامل ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ، اجلاس میں ضلع گجرات کے 13مراکز میں باڈی کی بھی منظوری دی گئی ، جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ باقی مراکز میں بھی تنظیمیں قائم کی جائیں گی اور 30جنوری تک ضلع بھر میں بھرپور ممبر شپ مہم چلائی جائے گی کائونٹی سکول جی ٹی روڈ (قمر سیالوی روڈ )پر APPSCAکا مرکزی دفتر قائم کر دیا گیا ہے ، جس کا رابطہ نمبر 0533-532351اور موبائل نمبر 0312-6286493ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ دفتر میں رابطہ آفیسر موجود ہو گا جو کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گا جبکہ ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے تمام تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کیا جائیگا ، اور پنجاب بھر میں فروغ تعلیم کیلئے کام کیا جائیگا ، چوہدری محمد تسنیم نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور سرکاری محکمہ جات میں روابط کو مضبوط بنایا جائیگا ، اور جملہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔
———————-
——————–
مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کا اہم اجلاس
گجرات (جی پی آئی) مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کا اہم اجلاس ، مرکز اہلسنت جامعہ جلالیہ حضرت میراں صاحب میں ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ارشد نقشبندی کی صدارت میں ہوا ، جس میں سرپرست اعلیٰ علامہ عنصر محمود انجم ، ضلعی امیر علامہ عبدالرشید اویسی کی موجودگی میں از سر نو نئی باڈیوں کی تشکیل دی گئی ، جس میں قائد اہلسنت کے حکم کے مطابق علماء کو مختلف عہدوں پر فائز کیا گیا ، جس میں ضلع گجرات میں علامہ محمد آصف صدیقی کو نائب امیر ، مفتی یعقوب عالم کو نائب ناظم ، علامہ محمد ریاض کو ناظم تبلیغ اور علامہ عابد جلالی کو ضلع گجرات کا ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا ، اور تحصیل گجرات میں علامہ اسرار احمد عباسی کو امیر ، علامہ عبدالکریم کو ناظم اعلیٰ اور صاحبزادہ سید شاہ زیب نوشاہی کو تحصیل گجرات کا ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا اور تحصیل کھاریاں میں علامہ اختر حسین کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا اور سٹی گجرات میں علامہ محمد سلیم سیالوی کو امیر ، علامہ صاحبزادہ حسنات جلالی کو ناظم اعلیٰ اور علامہ اسجد محمود قادری کو سٹی گجرات ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا گیا ، جبکہ اجلاس میں دیگر معتبر علماء بھی شریک تھے ۔
———————-
——————–
پاکستان میں کبھی بھی مذہبی انقلاب نہیں آئیگا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کبھی بھی مذہبی انقلاب نہیں آئیگا 3 نومبر ہی نہیں جنرل مشرف کا 12اکتوبر99ء کا اقدام بھی قابل احتساب ہے دونوں گناہوں کا حساب ہونا چاہیے تاکہ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گذشتہ روز یہاں گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کومبارکباد دینے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے گجرات پریس کلب آمد پر چوہدری قمر زمان کائرہ کاصدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود اور کابینہ کے دیگر ارکان نے استقبال کیا اس موقع پر سنیئر صحافی طفیل میر ، محمد رفیع بھٹی ، جمیل چوہدری، محمد یونس ساقی، چوہدر ی افتخار کائرہ، تاجر رہنماء جاوید بٹ بھی موجود تھے چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ میں 6ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کر سکا تو میرا نام تبدیل کر دیں میں دن گن رہا ہوں ان کا نیا نام تجویز کرلیا ہے، چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج پاکستان میں جو سیاسی آزادیاں ہیں اس میں پریس کا بڑا اہم کردار ہے بحالی جمہوریت جدوجہد میں اخبار نویسوں اور وکلاء نے بڑی قربانیاں دی ہیں پاکستان میں بے شمار تجربات کئے گئے ہیں جمہوریت ہی بہترین طرز حکومت ہے ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھ کر جمہوری رویوں کو بہتر بنایا گیا میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ قرار داد پاکستان کے بعد محترمہ بینظیر شہید اور میاں نواز شریف کے مابین ہونے والا میثاق جمہوریت پاکستان کی دوسری بڑی اہم دستاویز ہے سیاسی جماعتوں نے مسلسل جدوجہد سے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا سیکھا انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہونے والے جنرل الیکشن بارے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن تحریک انصاف، مسلم لیگ ق سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن بارے تحفظات تھے بلدیاتی الیکشن بارے اٹھنے والے سوالات و اعتراضات دور کئے جانے چاہیں اگر شفاف الیکشن کیلئے وقت چاہیے تو حکومت عدالت میں جائے الیکشن کا انعقاد مارچ میںہونا چاہیے تاہم یہ ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کی شفافیت بارے تمام ابہام دور کر ے بصورت دیگر ملک بھر میں ابتری پھیلے گی چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کی گنجائش نہیں ایسے حالات نہیں تاہم مڈ ٹرم الیکشن جرم نہیں جمہوری عمل کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا کریڈٹ ہے کہ اس نے ملک میں برداشت کی فضاء قائم کی ہے آج آرمی چیف ، صدر ، وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومتوں سے اقتدار کی منتقلی کے مراحل بخیر و خوبی طے پائے ہیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جب میاں شہباز شریف پنجاب بھر میں وفاقی حکومت کیخلاف لوڈ شیڈنگ پر اپنی زیر نگرانی احتجاج کرا رہے تھے اور خود مینار پاکستان تلے احتجاج کیمپ لگا کر بیٹھے تھے ان دنوں میں ان سے ملا اور انہیں درخواست کی کہ احتجاج کی ایسی روایت مستحکم نہ کریں اگر ان کا اس وقت کا رویہ درست تھا تو یہ عمل انہیں آج بھی دہرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں آج عمران خان کو بھی کہتا ہوں کہ وہ جمہوری راستے پر چلیں سسٹم کو ڈی ریل کر نے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں حامی ہیں کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے تاہم اگر وہ ملک وقوم کو درپیش مسائل بالخصوص دہشتگردی ، مہنگائی پرکنٹرول نہ کر سکے تو پھر ہمیں مجبوراً عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنا پڑے گا اور جب عوام سڑکوں پر اتر جائیںتو حکومت کوررخصت ہونا پڑتا ہے۔
———————-
——————–
سال 2013کے دوران گرافکس ایڈورٹائزنگ کمپنی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت فراز ملک گرافکس ایڈورٹائزنگ کمپنی نے کہا ہے کہ سال 2013کے دوران گرافکس ایڈورٹائزنگ کمپنی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شاندار رزلٹ دیکھائے ، ریکارڈ بزنس حاصل کیا گیا ، انہوںنے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور گرافکس ایڈورٹائزنگ کمپنی نے عوام کی خدمت کیلئے کام کیا ہے اور مختلف تفریحی پروگرام بھی منعقد کیے ، تا کہ عوام کی تفریح کیلئے بھی کام ہو سکیں ، ہم اسی طرح کام کرتے رہینگے۔
———————-
——————–
لاہور اور اسلام آباد کے درمیان گجرات پریس کلب پنجاب بھر کا سب سے بڑا منظم اور مضبوط روایات کا حامل ادارہ
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ نے گجرات پریس کلب میں سابق وزیر قمر کائرہ کی آمد کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان گجرات پریس کلب پنجاب بھر کا سب سے بڑا منظم اور مضبوط روایات کا حامل ادارہ ہے 1983میں گجرات پریس کلب کی عالی شان بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوئی پریس کلب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے عطیہ کی گئی اراضی پر چیئر مین سروس گروپ چوہدری احمد سعید کی کاوشوں اور گورنر پنجاب جیلانی کے خصوصی تعاون سے بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوئی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں گجرات پریس کلب کو نہ صرف بھاری گرانٹس سے نوازا پریس کلب میں نیا ہال تعمیر ہوا اور گجرات کے صحافیوں کو کروڑوں روپے کی صحافی کالونی بھی دی گئی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گجرات پریس کلب کو دور میں سات لاکھ روپے کی گرانٹ ملی ۔اس موقع پر محمود اختر محمود جنرل سیکرٹری پریس کلب نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے
———————-
——————–
وسیم بیگ مرزا نے کہا کہ الفاظ کا درست انتخاب کسی بھی صحافی کی تحریر کی اہمیت اور اسکے اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے
گجرات (جی پی آئی) نامور ماہر تعلیم بزرگ دانشور پروفیسر وسیم بیگ مرزا نے کہا کہ الفاظ کا درست انتخاب کسی بھی صحافی کی تحریر کی اہمیت اور اسکے اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے اور ایک سچا صحافی بلا شبہ اپنے معاشرے اور ریاست کی صحیح خدمت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وسیم اشرف بٹ ،محمود اختر محمود اور ان کی ساری ٹیم ایک بہترین انتخاب ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ ٹیم نہ صرف پریس کلب بلکہ عوامی شعور اور شہری مسائل کو اجاگر کرینگے۔
———————-
——————–
جو ورکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حلقہ این اے 104 سے ٹکٹ مانگا تو اسے ٹکٹ دیں گے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سنیئر رکن سابق ایم این اے نوابزادہ غضنفر علی گل نے کہا کہ جو ورکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حلقہ این اے 104 سے ٹکٹ مانگا تو اسے ٹکٹ دیں گے جلالپور جٹاں میں کئی امیدوار تیر کے نشان پر کھڑے ہورہے ہیں ق لیگ سے اتحاد سے پہلے بھی تباہی کا باعث بنا ہے اور اب دوبارہ رسک لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی108کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد دیوان بھی انکے ہمراہ تھے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود سنیئر نائب صدرفیاض بٹ، ظہیر مرزانائب صدر ، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش سمیت دیگر تمام بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداراان کو انہوں نے طلائی ہار پہنائے صحافیوں کے سوالات کے جوابات میں نوابزادہ غضنفر علی گل نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعد پیپلز پارٹی دوبارہ نظریاتی احساس پر کھڑی ہو گئی ہے پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری قوت کی پرواہ اور سیاسی گرہو سے انتخابی اتحاد یا مفاہمت نہیں کرے گی محترمہ بی بی شہید کی برسی کے موقع پر عوام کا عظیم الیاشن اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی سیاست میں ابھر چکی ہے اور آئندہ انتخابات مںی دوبارہ ملک کا اقتدا ر سنبھالے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور ہم سب چیئر مین بلاول اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ گجرات انشاء اللہ تعالی دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بن کر ابھرے گا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کون اپنے ذاتی مفاد کیلئے کیا کر رہا ہے ضلع میں پارٹی تنظیم کی جائے گی پیپلز پارٹی کا ہر ق لیگ کو ووٹ نہیں دے گا۔
———————-
——————–
یوسی 4 کے چئیر مین مرزا جمشید اقبال اور وائس چئیرمین مظہر علی کھوکھ
گجرات(جی پی آئی) یوسی 4 کے چئیر مین مرزا جمشید اقبال اور وائس چئیرمین مظہر علی کھوکھر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے تمام کونسلرز اپنی اپنی وارڈوں میں آندھیوں کی طرح پھیل گئے ہیں، اور وہ سب کے سب اپنے علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جاکر عوام کو اپنے پینل اور منشور سے آگاہ کررہے ہیں، تاکہ عوام کے دلوں میں ہمدردی ہو، اور ان کی کامیابی کی راہ ہموار ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ہم یوسی 4میں مخالفین کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، اور اللہ کی رحمت سے مخالفین کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گئے،ہم اپنے پورے پینل کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گئے، اور دھاندلی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گئے،اوران لوگوں کا راستہ روکیں گے جو 30جنوری کو الیکشن میں بد نظمی پیدا کریں گئے،انہوں نے کہا کہ اپنے جانثار ساتھیوںاور کونسلروںپر فخر ہے، جو اپنے علاقوں کی عوام کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ہم کامیاب ہوکر یوسی4کی عوام کو ناراض نہیں کریں گیاور عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں گئے۔
———————-
——————–
عالمی سطح پر مؤثر تبلیغ اسلام
گجرات (جی پی آئی) عالمی سطح پر مؤثر تبلیغ اسلام، عالم اسلام کے استفادہ کیلئے مرکزی دارالافتاء کے قیام، پاکستان میں لادینیت و فحاشی کا راستہ روکنے اور مملکت خدا داد میں نظام مصطفیۖ کے نفاذ کیلئے جلد زبردست لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت کے مرکزی رہنماؤں حضرت پیر محمد افضل قادری اور حضرت پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے نیک آباد میں اہم مشاورتی اجلاس کے موقع پر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ”شیعہ وہابی جنگ” کو ”شیعہ سنی” کا نام دینے اور ایک کالعدم وہابی تنظیم کا اپنا اصلی نام بدل کر بے دریغ ”اہلسنت والجماعت” کا نام استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحیح العقیدہ اہلسنت وجماعت پرامن ہیں فرقہ وارانہ قتل وغارت یا کسی قسم کی دہشت گردی سے ان کا دور کا بھی کوئی تعلق نہیں، لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے غفلت مجرمانہ کا شکار نہ ہوں۔ اس موقع پر برطانیہ میں مبلغ اعظم اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلی پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے نیک آباد کی دینی خدمات اور ویلفیئر کے نظام کو بے مثل اور شاندار قرار دیتے ہوئے بے حد سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہر خانقاہ پر نیک آباد کی طرح دینی تعلیم وتربیت اور ویلفیئر کا نظام قائم ہونا چاہئے۔ آخر میں پیشوائے اہلسنت اور استاذ العلماء پیر محمد افضل قادری نے شاہ صاحب کی برطانیہ میں اعلیٰ دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت ودرازی عمر کیلئے دعا کرائی۔ دونوں رہنمائوں نے سنیوں کے تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط کرنے، اور اندرونی بیرونی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
———————-
——————–
محکمہ پرموشن کمیٹی ضلع گجرات کا ایک اجلاس زیر صدارت آصف بلال لودھی ڈی سی او گجرات و چیئر مین پروموشن کمیٹی منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) محکمہ پرموشن کمیٹی ضلع گجرات کا ایک اجلاس زیر صدارت آصف بلال لودھی ڈی سی او گجرات و چیئر مین پروموشن کمیٹی منعقد ہوا جس میںمحمدطاہر کاشف ای ڈی اوایجوکیشن ‘چوہدری محمدا صغر ای ڈی او فنانس ‘ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ‘راجہ شمریز ‘ڈی او سکینڈری ‘پروفیسر اختر ڈی او ایلیمنٹری رفعت النساء ‘ڈی او ایلیمنٹری زنامہ گجرات اور محکمہ تعلیم پنجاب کی نمائندہ مسز نرجس بتوں نے شرکت کی اجلاس میں ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ‘ایس وی زنامہ ‘مردانہ اساتذہ کی پروموشن کیسز پر غوروغوض کیا گیا اجلاس کمیٹی نے 31ای ایس ٹی مردانہ کو بطور ایس ایس ٹی ‘جنرل اور 10ایس ٹی کو بطور ایس ایس ٹی سائنس ٹیچر ریگولر گریڈ 16میں ترقی دیدی جبکہ 28زنامہ ای ایس ٹی کو ایس ٹی کو ایس ایس ٹی جنرل اور پانچ ای ایس ٹی کو بطور ایس ایس ٹی سائنس ٹیچر ریگولر گریڈ 16میں ترقی دیدی گئی اس طرح 75پی ایس ٹی مردانہ کو بطور ای ایس ٹی ۔ایس وی گریڈ 14میں ریگولر ترقی دی گئی جبکہ 18پی ایس ٹی زنانہ کو بطور ایس وی گریڈ 14میں ریگولر ترقی دیدی گئی جائنٹ ایکشن کمیٹی سکول اینڈ کالجز کے چیئر مین محمدانور بھٹی ‘چوہدری منیر سینئر سٹاف ایسوسیایشن گوجوانوالہ ڈوین ‘چوہدری سرفراز سینئر نائب صدر پنجاب و صدر گجرات چوہدری محمد یاسین وڑائچ صد ر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ودیگر عہدیداران و ممبران نے ڈی سی او آصف بلال لودھی ‘اور ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کو اساتذ ہ برادری کی پرموشن کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ جہاں آصف بلال لودھی ایک فرض شناس ‘ایماندار سرکاری ملازم ہیں وہیں ی ڈی اوایجوکیشن طاہر کاشف بھی خداداد صلاحیتوں کے مالک فرض شناس آفیسر ہیں دونوں کی ذاتی دلچسپی سے اساتذ ہ برادری کا بڑا مسئلہ حل ہوا جس سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے آصف بلال لودھی اور طاہر کاشف نے اساتذہ کو بروقت پرموشن دیکر محکمہ تعلیم پنجاب بھر کے اساتذہ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔
———————-
——————–
ء گجرات پر بھاری رہا اجتماعی قتلوں سمیت 1180افراد قتل ہوئے
گجرات(جی پی آئی)2013ء گجرات پر بھاری رہا اجتماعی قتلوں سمیت 1180افراد قتل ہوئے جبکہ سال بھر میں 240افرادنے اقدام خود کشی کیا اور 110افراد مختلف حادثا ت میں جاں بحق ہوئے ‘ضلع گجرات میں مجموعی طورپر بارہ ماہ میں 180مردو خواتین کو قتل کیا گیا جس ن میں بچے بھی شامل ہیں 2013میں ضلع گجرات کا سب سے خطرناک ٹاپ ٹین اشتہاری خالد منگلیہ پولیس مقابلہ میں ماراگیا جبکہ 2013میں مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران پر بھاری رہا اور الیکشن 2013ء میں نئے نئے چہرے اسمبلی میں پہنچے دوسری طرف گجرات میں بڑی تعداد میں پولیس افسران کے تبادلے بھی ہوئے۔
———————-
——————–
انچارج میڈیا مسلم لیگ ق مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور خوشحالی کا دور تھا
گجرات (جی پی آئی) انچارج میڈیا مسلم لیگ ق مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور خوشحالی کا دور تھا۔ آج ظلم، مہنگائی اور کرپشن کی چکی میں عوام پِس رہے ہیں لیکن حکمران ڈھیٹ ہو چکے ہیں۔ ان کو عوام کا ذرا بھر خیال نہیں وہ صرف اپنا اقتدار بچانے کے چکروں میں ہیں۔ حکمران عوام کو حقوق دیں ورنہ عوام اقتدار چھین لیں گے۔ پچھلے پانچ سالہ دور میں ملک میں ڈاکہ ڈالا گیااب بھی وہی ہو رہا ہے۔حکمران ملک کو برباد کرنے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ملک میں حالات بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلنے والی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے درجنوں منصوبے دیے جن سے عوام آج بھی استفادہ کر رہے ہیں لیکن ن لیگ سوائے فراڈ کے عوام کو اور کچھ نہیں دے سکی۔ وہ وقت دور نہیں جب عوام کے ہاتھ میں ڈنڈا ہو گا ور حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ یوتھ لون ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔
———————-
——————–
کھاریاں کے گائوں کراڑی والا میں بارہ سالہ گھریلو ملازم سے مالک کا اپنے گھر میں ہی زناء
گجرات (جی پی آئی) کھاریاں کے گائوں کراڑی والا میں بارہ سالہ گھریلو ملازم سے مالک کا اپنے گھر میں ہی زناء بالجبر جنسی تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا پولیس نے مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ‘بتایا جاتا ہے کہ مالک مکان نے اپنے گھر میں کام کرنیوالی بارہ سالہ بچی سنبل کو اسلحہ کے زور پر جنشی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کے بعد اسے گھر سے باہر پھینک دیا ‘صدر پولیس کھاریاں نے بچی کے والدسکندر حیات کی رپورٹ پر ملزم شوکت گجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
———————-
——————–
بولے کے قریب پولیس ناکہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
گجرات (جی پی آئی) بولے کے قریب پولیس ناکہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ناکہ پر موجود پولیس اہلکار دن رات چیکنگ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے میںمصروف ہیں موٹرسائیکل چنگ چی ودیگر گاڑیوں سے سر عام پیسے وصول کئے جارہے ہیں جو کوئی موٹرسائیکل سوار یا چنگ چی والا پولیس اہلکاروں کو پیسے نہیں دیتا اسے تنگ کیا جاتا ہے ناکہ پر موجود پولیس ملازمین باالخصوص رات کے وقت جلالپورجٹاں سے گجرات اور گجرات سے جلالپورجٹاں جانیوالے موٹرسائیکل ‘چنگ چی رکشہ والوں کو روک کر تلاشی لینے کے بہانے تنگ کرتے ہیں اوران سے سرعام نذرانہ وصول کرکے انہیں چھوڑ دیتے ہیں گجرات کے شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
———————-
——————–
معین الدین پور اے اور معین الدین پور بی کے درمیان بیسٹ آف تھری فائنل میچ
گجرات (جی پی آئی ) پنجاب یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام یونین کونسل 21میں بلیئرڈ کے مقابلے میں معین الدین پور اے اور معین الدین پور بی کے درمیان بیسٹ آف تھری فائنل میچ کھیلاگیا جس میں معین الدین پور بی نے بہترین کارکردگی سے یہ میچ جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری یونین کونسل سید قدیر عباس شاہ تھے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
———————-
——————–
مسلم لیگ ن اور نئے شامل ہونیوالے درجنوں سیاسی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے ن لیگ میں نئے شامل ہونے والے او ردیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو جماعت کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ ن اور نئے شامل ہونیوالے درجنوں سیاسی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے قبل ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کے ان کارکنوں اور ورکروںں کو غلط فیصلوں کیو جہ سے نظر انداز کیا گیا ہے کہ جن کارکنوں نے مشکلات میں ن لیگ کو سنبھالا دیا مگر ان کی کوئی قدرو قیمت نہیں لگائی ‘مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران حاجی اورنگزیب بٹ جو کہ پیپلزپارٹی کے اقتدار میں ن لیگ میں شامل ہوئے انہیں بھی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں دیا گیا حالانکہ اورنگزیب بٹ غیر مشروط طورپرن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اسی طرح ن لیگ اپنے کارکن جن میں جاوید بٹ ‘منور حسین بٹ ‘فراز چوہدری ‘طارق سلامت راجپوت ‘رانا مشرف ناز ‘عرفان حفیظ کھوکھر ‘میر انجم ‘راجہ نعیم ‘تنویر حسین چوہدری ‘عقیل مانڈا جسے کئی سینکڑوں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کردیاگیا ہے جس کا ردعمل ن لیگ کے کارکنوں نے دیکھانا شروع کردیا ہے ن لیگ کی قیادت نے ایسے افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جن کا آج سے چند ماہ پہلے اس جماعت سے تعلق بھی نہ تھا اور منظور حسین ڈار جیسے ورکر بھی ن لیگ کی ٹکٹ سے محروم ہوگئے جبکہ ضلعی قیادت کی نااہلی کا اندازہ ا س بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر کی متعدد یونین کونسلوں میں امیدواروں کے فیصلے نہ ہونے پر انہیں اوپن بھی کردیا گیا ہے جہاں ن لیگ کے تین تین گروپ آمنے سامنے آگئے ہیں اور ان گروپوں کی آپس میں مخالفت دھڑے بندیاں ن لیگ کو نقصان او ق لیگ یا دیگر سیاسی جماعتوں کو فائدہ بھی دلا سکتی ہیں ن لیگ کے جن نظریاتی کارکنوں کوپارٹی نے نظر انداز کرکے انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا وہ نظریاتی کارکن بھی اپنی نفرت کا اظہار کئی دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کرینگے ‘اب شہر گجرات میں ن لیگ کو سخت امتحا ن کا سامنا کرنا پڑیگا ‘ایک طرف تو مسلم لیگ ن کے ناراض کارکن اپنے نظریات کو ایک طرف رکھ کر ن لیگ سے الگ ہورہے ہیں اور دوسری طرف سینکڑوں کی تعدادمیں ناراض کارکن کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کی بجائے خاموش ہوچکے ہیں اور ضلعی قیادت کے فیصلوں سے نالاں ہیں۔
———————-
——————–
مسلم لیگ ن اور نئے شامل ہونیوالے درجنوں سیاسی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
گجرات(جی پی آئی )مسلم لیگ ن اور نئے شامل ہونیوالے درجنوں سیاسی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔جس میںمحکمہ لیبر کی طرف سے237بھٹوں کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا۔جبکہ سوشل سیکیورٹی اور EOBIکی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ان محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے اجلاس میں بھٹہ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد سے جلد باقی رہ جانے والے بھٹوں کو بھی لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروائیں تاکہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف فراہم کیا جاسکے جس پرصدر بھٹہ ایسوسی ایشن سید شبیر حسین شاہ نے ڈی سی او آصف بلال لودھی کو ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنعیم نوشاہی ، ڈی اوسی شجاع قطب بھٹی ، ڈی او لیبرنصرت کمال،لیبر لیڈر پیر زادہ امتیازسید و دیگر محکموں نمائندے بھی موجود تھے۔
———————-
——————–
افسران ریکوری اور لاسز کی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں
گجرات(جی پی آئی ) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹومنیر احمد میاں نے کہا ہے کہ افسران ریکوری اور لاسز کی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں، ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو ختم کر کے افسران سے باز پُرس صرف اور صرف اُنکی کی کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی۔ اِ ن خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات سرکل کی کاکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئرز ظہور احمد چوہان، چوہدری محمد انور، نجیب احمد خاں، غلام محمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز چوہدری منظور حسین ، شوکت گِل، ایس ای گجرات سرکل شبیر احمد طور، ایکسیئنز مرزا احسان الہی، معظم فضل،ارشد منیر، نثار محمد خان،افتخار جاوید خان،فہیم اسلم، محمد زاہد،محمد جہانگیر رانا، ڈی سی ایم،سرکل کے تمام ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والا چھوٹے سے چھوٹا کارکن بھی میرے لئے قابلِ احترام ہے مگر نا اہل اور بد عنوان ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی۔ فیلڈ افسران اوور ریڈنگ کی روش کو ترک کر کے پرو فیشنل ازم کو اپنائیں ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز اپنے بڑے کنکشنوں کی ریڈنگ خود کریںجہاں کہیں بھی غلط ریڈنگ کی شکایت موصول ہوئی اس کے لئے متعلقہ افسر جوابدہ ہو گا ۔چیف ایگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ کسٹمر سروسز کو بہتر بناتے ہوئے بجلی کی خرابی سے متعلقہ صارفین کی شکایات کی فوری درُستگی ممکن بنائی جائے ۔انہوں نے فیلڈ افسران پر زور دیا کہ صارفین کے ساتھ اپنا رویہ نہایت ہمدردانہ رکھیں اور اُنکے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ مدد کریں تا کہ کسٹمر ز کو اچھا پیغام جائے اور کمپنی کے وقار میں اضافہ ہو۔
———————-
——————–
کامیاب ہو کرجھوٹ ،بددیانتی اور کرپشن کا خاتمہ کر دینگے :چوہدری آصف ہنجرا
گجرات (جی پی آئی ) امیدوار برائے چیئرمین چوہدری آصف ہنجرا یوسی چک منجوںنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ ، بددیانتی اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے میدان سیاست میں آیا ہوں ، میرا ماضی گواہ ہے کہ حالات کچھ بھی رہے ہوں ، جیسے بھی ہوں ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ الیکشن دوستوں ، ساتھیوں اور اہل حلقہ کے اسرار پر لڑ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاقہ کے مسائل میرے سامنے ہیں ان کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ ہماری منزل اقتدار یا کرسی نہیں ہمیشہ ذاتی مفادات سے ہٹ کر علاقہ اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے ، منافقت کی سیاست نا پہلے کی ہے نہ آئندہ کرینگے ۔ اور نہ کسی کو منافقت بددیانتی اور جھوٹ کی سیاست کرنے دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ مائوں بہنوں ، بھائیوں ، دوستوں ساتھیوں کی دعائوں سے میری انتخابی مہم زبردست جار رہی ہے ۔ لوگ جوق در جوق ہماری حمایت کر رہے ہیں میں اپنے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیشہ کھری ، سچی ، صاف ستھری سیاست کرینگے ۔ کسی کی حق تلفی کرنے کی کسی کو اجاز ت نہیں دینگے۔
———————-
——————–
بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں قدم رکھنا اور الیکشن میں حصہ لینا پیپلزپارٹی کے جیالوں اورورکروں کے لیے اعزاز کی بات ہے،
گجرات ( جی پی آئی )بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں قدم رکھنا اور الیکشن میں حصہ لینا پیپلزپارٹی کے جیالوں اورورکروں کے لیے اعزاز کی بات ہے، چوہدری مصطفی گورائیہ، پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے راہنما چوہدری مصطفی گورائیہ نے پیپلز پارٹی کے جیالوں اورورکروں سے گورائیہ بلڈرز میں ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا سیاست میں قدم رکھنا پیپلزپارٹی کے جیالوں اورورکروں کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کوجوموجودہ حالات کاسامنا ہے اورکافی مہینوں سے مایوسی چھائی ہے جیالوں اورورکروں میں بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کی وجہ سے مایوسی ختم ہو جائے گی اور پارٹی بھرسے طاقتورہو جائے گی پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سب سے زیادہ ملک اورجمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں،بھٹو خاندان نے موت کو گلے لگا لیا لیکن کسی ڈکٹیٹر اورآمریت کے سامنے سرکو نہ جھکایا، بھٹو خاندان کی ملک کی سیاسی تاریخ میں قربانیوں اوروفا داریوں کو سنہری حروف میںلکھا گیا ہے اور لکھا جائے گا پیپلزپارٹی کے جیالے اورکارکن اپنے قائدین کاپیغام گلی گلی کوچہ کوچہ میں پہنچانے میں کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہ کریںگے۔
———————-
——————–
یوسف گل اور عبدالباسط راٹھور کا یوسی 12کا طوفانی دورہ
گجرات ( جی پی آئی ) امیدوار برائے چیئرمین محمد یوسف گل اور وائس چیئرمین عبدالباسط راٹھور نے صرافہ بازار،ڈھکی دروازہ ،کوچہ بندی ،شیشہ والا دروازہ کا طوفانی دورہ کیا اور ووٹروں سے فردا ً فرداً ملاقاتیں کیں اس موقع پر محمد یوسف گل اور عبدالباسط راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہامیرا ماضی کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہے عوام کی بے لوث خدمت کو زندگی شعار بنایا ہوا ہے، یوسی 12کے لوگوں نے سچ اور جھوٹ کی پہچان کرلی ہے اب کھوکھلے نعروں اور بے بنیاد وعدوں کے ذریعے ووٹ لینے کا دور گزر چکا ،بلدیاتی الیکشن میں لوگ باتوں سے نہیں عمل کام دیکھ کر ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری وراثت ہے اور ماضی میں اقتدار ہوا یا نہیں میں نے اپنے لوگوںکی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے میں سمجھتا ہوںکہ ماضی میں یوسی 12کے دوستوں نے دیکھ لیا ہے کہ ووت کیا ہوتا ہے اور کون اس کا حقدار ہے میرے دوستوںاور بزرگوں کا الیکشن میں حصہ لینے اسرار یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ اب یوسی کے عوام کھوکھلے نعروں پر یقین کرنے کو تیار نہیں اور ان بلدیاتی الیکشن میں ووٹ میٹھی باتوں سے نہیں ماضی کی کارکردگی دیکھ کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں کبھی بھی دوستوں اور بزرگوں سے بے وفائی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے یقین ہے بلدیاتی لیکشن میں میری جیت صرف جیت نہیں بلکہ مخالفین کے لیے خیران کن جیت ہوگے۔
۔۔۔۔۔۔