اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کے مغربی روٹ اور قراقرم ہائے وے سمیت 108 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے۔
ان میں مغربی روٹ کو گوادر سے براستہ ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان منسلک کرنے کیلئے تین شاہراہوں اور ژوب بائی پاس شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے بجلی کی ترسیل کے 22 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں پینے کے پانی کے لئے 15 کروڑ، خضدار میں 48 کروڑ روپے سے آئی بی دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ بھی پاس کر دیا گیا۔