سنچورین (جیوڈیسک) سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے دو سو اڑتالیس رنز پانچ وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ تجربے کار بلے باز ہاشم آملہ نے 96 رنز اسکور کئے جبکہ کپتان اے بی ڈویلیئرز کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔
مہمان ٹیم انگلینڈ چوتھے دن کے اختتام تک تین وکٹ پر صرف باون رنز بنا سکی۔ انگلش کپتان السٹر کوک پانچ رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 330 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔