سینچورین (جیوڈیسک) چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز ساﺅتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کی پہلی وکٹ الگر کی گری جو 20 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔
اس کے بعد ہاشم آملہ اور کک کے درمیان شاندار پارٹنرشپ ہوئی۔ دونوں کی سنچریوں کی بدولت ٹیم کا سکور 237 رنز تک پہنچ گیا۔ ہاشم آملہ 109 جبکہ کک 115 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز بغیر کوئی رنز بنائے سٹیورٹ براڈ کا شکار بنے۔
جے پی ڈومنی 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دن کے اختتام پر باوویما 32 اور کنٹک ڈیکوک 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 2 جبکہ سٹیورٹ براڈ، ووکس اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔