کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں پیپراور پیپربورڈ کے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ نے 18 میگاواٹ کول بیسڈکو۔ جنریشن پاور پلانٹ کی انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اورکمیشننگ کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی آر یو این ایچ پاور کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈسے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے، آپریشنل ہونے پر یہ اس کی بورڈمشین (پی ایم۔7) کے لیے توانائی (بھاپ بمع بجلی) کی ضروریات کو پورا کرے گا۔