پیرمحل( نامہ نگار ) شادی کی تقریب میں اندھادھند فائرنگ گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر 666/7 گ ب میں محمد بشیر ولد بھلیا کی شادی کی رسم حنا کی تقریب ہورہی تھی کہ دولہا کے بھائی محمد افضل ولد بھلیا نے فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر محمد اکمل ولد حامدگولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا مقتول محمد اکمل اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ………………………………… ………………………………… پیرمحل( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حکیم محمد رفیق انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ اقبال پارک پیرمحل میں اداکی گئی تفصیل کے مطابق پاکستان حکیم محمد شاہد ، قمر الحسن کے والد مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حکیم محمد رفیق بقضائے الہٰی انتقال فرماگئے جن کی نماز جنازہ اقبال پارک پیرمحل میں اداکی گئی جس میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، میاں امجدجاویدایم پی اے ،چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم محمد صدیق پیارا وسیاسی سماجی فلاحی صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن عہدیدار تھے جنہوںنے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر کی حیثیت سے کام کیا بطو رچیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے عہدے پر فائز رہے ………………………………… …………………………………
پیرمحل ( نامہ نگار ) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر پٹرول پمپ لوٹ لیا نقدی موبائل فون موٹرسائیکل چھین کر فرار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 680/21 گ ب کے رہائشی مقصود علی ولد اللہ دتہ قوم آرائیں نے بھسی روڈ چک نمبر 670/11 گ ب میں آرائیں فلنگ اسٹیشن کے نام سے پٹرول پمپ بنارکھا ہے علی الصبح تین کس نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ عملہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں سب کو بند کرکے شہزاد سے پرس جس میں شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس ATMکارڈ اور 2500روپے موبائل فون نوکیا جس میں سم نمبر0340-2173656-0300-6566025جائز اورQموبائل جس میں سم نمبری 0300-2484743،مقصود علی سے نقدی 9ہزار روپے جبکہ پٹرول پمپ کی سیل مبلغ98ہزار روپے تیل ڈلوانے کے لیے آئے گاہک جاوید ولد اسمعیٰل قوم آرائیں ساکن چک680/21سے 2500روپے چھین کر نکل گئے چک 680/21گ ب سے آتے ہوئے ماجد مقصود ولد مقصود علی جوکہ موٹرسائیکل نمبر21-TSLہنڈا 125سی جی موٹرسائیکل مذکور چھین کر فرارہوگئے اور اپنی موٹرسائیکل بلانمبری پھینک کر واہگی روڈ کی جانب فرارہوگئے پولیس نے اطلاع پر ڈاکوئوں کا تعاقب کیا گیا لیکن ڈاکو بھسی جنگل میں داخل ہوکر فرارہوگئے پولیس تاحال ڈاکوئوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے یادرہے چک نمبر688/28گ ب کے رہائشی محمد شاہد ولد سلطان کی مالیت چک نمبر53موڑ پر فضل نعیم پٹرولیم سے تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے عملہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں سب کو بند کر کے دولاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون نوکیا X2سم نمبر 0304-5048406-0346-4854688بھی زبردستی چھین لیا پٹرول پمپ لوٹتے ہوئے مزاحمت پر تھانہ اروتی کی چوکی اشرف شہید کے انچارج سب انسپکٹر رفاقت علی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا تھا جوکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موت حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ………………………………… …………………………………
پیرمحل( نامہ نگار ) معاشرے کی گھٹن علم کے چراغوں سے ختم کی جاسکتی ہے اللہ کی جانب سے بھیجی گئی پہلی وحی سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگا یا جاسکتا ہے معلم انسانیت کو آسمانوں سے بھیجے جانے والے پہلے پیغام کا پہلا لفظ اقراء ہی علم کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے انسان کو اس کی ہر شے سے محروم کیا جاسکتا ہے لیکن تعلیم وہ زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتاان خیالات کا اظہار محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او تحصیل پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد اسلم پی ایس ٹی ، چوہدری محمد علی اے ای او ،کے ہمراہ جماعت پنجم کے وظیفہ کی تیاری کے سلسلہ تحصیل بھر کے سکولوں کے اساتذہ طلبہ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا فی زمانہ کامیابی سے آگے بڑھنے والے وہ ہی لوگ ہونگے جو بہتر تعلیم و تربیت اور علم و ہنر سے لیس ہونگے نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں لیکن جو بنیادی نصاب ہے اس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں تعلیم و ہنر کے ساتھ نسل نو کو بہتر صحت کی فراہمی بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیۖ کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے لحد تک ، لہٰذا اس فرمان کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ ہم حصول علم اور فروغ علم کو ہر چیز پر فوقیت دیںاس موقع پر تحصیل بھر کی پہلی پانچ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ واساتذہ میں اسناد نقد پرائز تقسیم کیے گئے ………………………………… …………………………………
پیرمحل ( نامہ نگار ) معاشرے میں تمام ایسے لوگوں سے تعلقات قائم کر کے انکو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنا میرا مشن ہے جو کہ کسی نہ کسی طرح معاشرے کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور عملی طور پر کام کر رہے ہیں ، انسان کو اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں سے احسن بہتر بنایا ہے اور یہ انسان اسی طور پر احسن ہوتا ہے جب وہ ا للہ رسول ۖ کے حکم کی پاسداری کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار عرفان الحسن چوہدری امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نمبر70نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اصولوں کی سیاست عوام کی خدمت میر امشن ہے حلقہ کے عوام حوصلے بلند رکھیں ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے کوشاں رہو نگا عوامی خدمات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل وقف کررکھے ہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست میرا منشور ہے خواہ مجھے بڑے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہمیشہ عوامی فلاح اور عوامی بھلائی کوسامنے رکھا انہوںنے کہا کہ موت تو ہر ذی روح چیز کو آنی ہے جو کہ برحق ہے انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تمام کو اپنے تمام اختلافات بھول کر عملی کام کرنا ہو گا ۔ یونین کونسل نمبر70کی تمام برادریوں کی طرف سے میری حمایت میری قیادت پر بھرپور اعتماد کی زندہ مثال ہے ………………………………… …………………………………
پیرمحل ( نامہ نگار ) سیاست میں وراثت کے نظام نے جمہوریت کابیڑا غرق کرکے رکھ دیا رہنمائوں کے روپ میں راہزنوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی کے قافلوں کو دلدلوں میں دھنسانے کے سوا کچھ نہیں کیاقو م کا ہر فردمایوسی کی دلدل سے نکلے اوربلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کرواکر قیام پاکستان کے لئے جان،مال اورعزتوں کی قربانیاں دینے والوں کی لاج رکھتے ہوئے قائد اعظم کے دیس کو تباہی کے دہانوں تک پہنچانے والے ہر مجرم کے وجود کو مٹانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر9میونسپل کمیٹی پیرمحل سید نیئر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا سیاسی جماعتوں پر نسل درنسل اجارہ داری نے جمہوریت نما آمریت کو فروغ دیا ہر آنے والی جمہوری حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان تنہا ہو گیا ہے،مہنگائی، بیروزگاری اور فاقوں کی وجہ سے عوام خود کشی کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ موجودہ سیاسی سیٹ اپ کے جمود کو توڑنا ہوگا جب تک ملک میں صحیح قیادت نہیں آئیگی عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ جہاں وراثت کا نظام چل رہا ہے، پاکستان پر 22خاندانوں کا قبضہ ہے ،آمریت ہو یا جمہوریت ،ہر دور میں برسر اقتدار رہتے ہیں، قائد اعظم کی وفات سے لیکر اب تک ہر قومی سانحہ کے بعد عوام کو ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ” کا ”لولی پاپ” تھما دیا جاتا ہے ،آج ہم جس پاکستان میں رہ رہے ہیں،یہ وہ پاکستان نہیں ہے ،جس کے لئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں رہنمائوں کے روپ میں راہزنوں نے پاکستان کے قیام کے مقصدکو دریا برد کردیا پاکستان کے قیام کا مقصدتوتھاکہ مسلمان اپنی آزاد مرضی سے اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق گذار سکیں مگر ہر آنے والے حکمران نے اقتدار کے لیے ہر وہ کام جوپاکستان کی سالمیت کے خلاف تھا کردکھا یا انہوںنے کہا پاکستان کے عوام کوقائد اعظم کے دیس کو تباہی کے دہانوں تک پہنچانے والے ہر مجرم کے وجود کو مٹانے کے لیے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کرواکر عوام کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ………………………………… …………………………………
پیرمحل ( نامہ نگار ) پرانی رنجش کا تنازعہ تین کس افراد نے برات میں شامل افراد پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے دوافراد کو زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق موضع نواب بھوتی سے برات ماجھی سلطان جانے کے لیے یونہی نکلی تو تین کس افراد جن میں محمد سلیم ، کالی پسران مانک ہمراہ ایک کس نامعلوم نے برات میں شامل شرکا ء پر کلہاڑی ڈنڈوں سے حملہ کرکے برات میں شامل محی الدین ولد ولی داد ،محسن ولد صادق ساکنان نواب بھوتی زخمی ہوگئے ………………………………… …………………………………