چوہدری عبدالوحید آرائیں کو وزارت ملنے پر لیگی کارکنوں کا خوشی کا اظہار، میاں برادران نے اہل ملتان کے دل جیت لئے

ملتان : چوہدری عبدالوحید آرائیں کو وزارت ملنے پرپی پی 196 کے لیگی کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالوحید آرائیں کو صوبائی وزیر بنا کر میاں برادران نے اہل ملتان کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں لیگی رہنمائوں و کارکنانوں، صدر یوسی 23 ، صادق انصاری، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرشید، محسن بشیر آرائیں، اکرم انصاری، ندیم انصاری، اشفاق رندھاوا، ملک عثمان بشیر، محمد یوسف، ابرارجٹ، ابرار انصاری، رانا عبدالمنان ودیگر کا کہنا تھا کہ چوہدری عبدالوحید آرائیں کے صوبائی وزیر بننے سے ملتان شہر میں مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی۔

چوہدری عبدالوحید آرائیں کا ملتان پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے۔ دوسری طرف ممتاز عالم دین مولانا رفیق رحمانی کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت کی طرف سے چوہدری عبدالوحید آرائیں کو صوبائی وزیر بنانے کے فیصلے کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سراہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری عبدالوحید آرائیں خطے کی احساس محرومی کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔