چوہدری امجد علی جاوید کا مسلم لیگی عہدیدران و کارکنان کے ہمراہ پیرمحل میں رمضان سستا بازار کا دورہ
Posted on July 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل (نامہ نگار) چیئرمین ڈسٹرکٹ رمضان بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ ورکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید کا مسلم لیگی عہدیدران و کارکنا ن کے ہمراہ پیرمحل میں رمضان سستا بازار کا دورہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دیا جا ئے گا۔
انہوں نے سستا بازار میں لگا ئے جانے والے مختلف سٹا لز کا معائنہ کیااور اشیاء کی قیمتیں اور معیار کو چیک کیا اس موقع پر دوکانداروں اور خریداری کرنے والے شہریوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب کا قابل تحسین کارنامہ ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اقدامات کے عملی اثرات عوام کو پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس مو قع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملک خادم حسین جیلانی اعوان، اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل چوہدری عدنان ارشاد چیمہ، میاں اسد حفیظ، چوہدری امان اللہ، اسر ار احمد پھلوری، حکیم محمد رفیق ارشد، میاں آصف جاویدبھی موجود تھے۔