چوہدری اصغر علی کا مسعود احمد بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے مسعود احمد بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسعود احمد بھٹی ہمارا قریب دوست اور حلقہ پی پی 175 کا قد آور سیاست دان تھا ان کی وفات سے ایک نا ختم ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
ہم ان کے لواحقین اور ان کے ووٹرز و سپورٹروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں اور ورثہ کو مکمل انصاف فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، وہ ہمارے دوست مسعود احمد بھٹی کے ورثہ کو بھی انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com